28 دسمبر 2011 - 20:30

امريکي رياست لووا ميں پوليس نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے مظاہرين کو گرفتار کرليا ہےـ

ابنا: بدھ کے روز پوليس نے ڈيس موئينيس شہر ميں ريپبليکن صدارتي اميدوار کے انتخابي دفاتر کے سامنے مظاہرے کرنے والوں کو گرفتار کياـ

اوک لينڈ ميں بھي پوليس نے مظاہرين کے خيمے ہٹائے اور گرفتارياں کيں ـ ادھر واشنگٹن ڈي سي ميں مظاہرين نے سترہ جنوري کو مظاہرہ کرکے کانگريس پر قبضہ کرنے کي اجازت طلب کي ہےـ امريکہ ميں کڑاکے کي سردي کے باوجود تين مہينے سے قبضہ کرو تحريک جاري ہے جبکہ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کيا اور گرفتارياں بھي کي ہيں ـ

قبضہ کرو تحريک اس وقت شروع ہوئي جب مظاہرين کي ايک جماعت نيويارک کے صنعتي مرکز ميں جمع ہو گئي ـ مظاہرين نے سترہ ستمبر دو ہزار گيارہ کو دولت کي غير منصفانہ تقسيم اور پاليسيوں پر بڑي کمپنيوں کے اثر و رسوخ کے خلاف يہ تحريک شروع کي ـ پوليس کي وسيع کارروائيوں کے باوجود يہ تحريک اس وقت پورے امريکہ ميں پھيلي ہوئي ہے بلکہ آسٹريليا، برطانيہ، جرمني، اٹلي، اسپين، آئرلينڈ اور پرتگال جيسے ممالک ميں بھي جہاں سرمايہ دارانہ نظام نافذ ہے يہ تحريک چل رہي -........

/169